غلام محمد صفی کی اہلیہ کی وفات پر جماعت اسلامی کے قائدین کا اظہارتعزیت

پیر 23 اپریل 2018 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان،سابق امراء عبدالرشید ترابی،اعجاز افضل خان ،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحما ن ایڈووکیٹ،مشتاق احمد،سردار ارشدندیم ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیرخان ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیاہے،ترجمان کے مطابق جما عت اسلامی کے قائدین نے کہاکہ غلام محمد صفی کی اہلیہ کی کشمیر کی آزادی کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کی سیئات سے درگزر اور حسنات کو قبول فرمائے۔