کوٹلی میں غیر معیاری لیز/سلانٹی اور پاپڑ وغیرہ لانے اور ان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

پیر 23 اپریل 2018 17:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمید کیانی نے پاکستا ن سے ضلع کوٹلی میں غیر معیاری لیز/Laysسلانٹی اور پاپڑ وغیرہ جو کہ انسانی صحت اور با الخصوص بچوں کے لیے مضر صحت ہونے کے ساتھ خطرناک بیماریوں کا باعث بھی ہیں دفعہ 144ضابطہ فوجداری حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کوٹلی کی حدود کے اندرغیرمعیاری/laysسلانٹی اور پاپڑ وغیرہ لانے /اور ان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے حکم ہذا کی خلاف ورزی پر کاروائی زیر دفعہ188آزاد پینل کوڈ مجریہ1860ء عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :