تاجر قوت ہمارے ساتھ ہے‘ کسی کو تاجر برادری کے خلا ف استعمال ہونے نہیں دونگا‘ چوہدری نعیم

پیر 23 اپریل 2018 17:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی قوت ہمارے ساتھ کھڑی ہے کسی کو تاجر برادری کے خلا ف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دوں گا ۔میرپور شہر پر امن شہر ہے تاجر برادری اور شہری مسائل کے حل کے لیے ہماری جہدوجہد ہر فورم پر جاری ہے اور آئندہ بھی رہے گی ۔

چک اریام پل کے تعمیر ہونے سے میرپور شہر میں کاروباری سرگرمیاں دوگنی ہو جائیں گی ۔ایک لمبے عرصے سے چک اریام پل کی تعمیر جاری ہے فوری ہنگامی بنیادوں پر اسے مکمل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک اریام پل کے معائنہ کے دوران اپنے ہمراہ تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ چک اریام پل کی تعمیر فوری مکمل کر کے عوام کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے ۔

پی ۔سی پوٹل اور چک اریام پل کی وجہ سے نہ صرف تارکین وطن کے لوگ یہاں آئیں گے بلکہ پاکستان اور دنیا بھر سے سیاحوں کے علاوہ دیگر لوگ میرپور کا رخ کریں گے تو بزنس میں بھی بے پناہ اضافے کے ساتھ میرپور شہر کی اہمیت بھی بڑھے گی ۔ذیلی تنظموں سمیت میرپور کی تاجر برادری کا بھرپور اعتماد حاصل ہے ۔نہ چور دروازے استعمال کیا ہے اور نہ کسی طاقت کو چور دروازے سے تاجروں پر مسلط ہونے کی اجازت دیں گے ۔

یکم ستمبر کے تاجر کنونشن میں جس انجمن تاجران کی بنیاد رکھی تھی آج چار سال کے قریب عرصہ گزرنے کے بعد مرکزی انجمن تاجران ایک قد آوار درخت بن چکی ہے جس کی جڑیں میرپور کی تاجر برادری میں ہیں ۔تاجروں کا تحفظ اور اُن کے حقوق کی جنگ ہماری ذمہ داری ہے ۔اپنی ذمہ داری سے نہ پہلے غافل رہے ہیں اور آئندہ ذمہ داری پوری کرنے میں نہ سستی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :