وزیراعظم کابینہ میں توسیع کرکے اقتدار کو بچا نہیں سکتے‘ فرید چوہدری

پیر 23 اپریل 2018 17:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کراچی ڈویثرن کے مرکزی رہنما محمد فرید چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کابینہ توسیع کے ذریعہ اپنے اقتدار کو بچا نہیں سکتے، ن لیگی حکومت کو اپنا عرصہ اقتدار پورا کرنے کے لئے عوامی مسائل حل کرنا ہونگے، حیرت ہے کل وزیراعظم آزادکشمیر یہ کہہ رہے تھے کہ 12 سے زیادہ وزیر بنے تو گھر چلا جاونگا آج گھر جانے سے بچنے کے لیے 20 وزراء کی تعداد پوری کردی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نیکہاکہ آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت 2 سالوں میں کوئی ایسا کام نہیں کر سکی جس سے ریاستی عوام مطمئن ہوں، اپنے ایم ایل ایز ہی لیگی حکومت کے لیے خطرہ بن گئے، جب عدم اعتماد کا خطرہ منڈلانے لگا تو وزیراعظم نے کابینہ میں توسیع کر کے اپنے اقتدار کو بچانے کی کوشش کی، مگر یہ کوشش بھی ناکام ہو گئی کیونکہ وزرارکی تقریب حلف برداری میں ممبران اسمبلی کی عدم شرکت حقیقت میں وزیراعظم پر عدم اعتماد ہی ہے، اب لیگی حکومت کے لیے اپنا عرصہ اقتدار پورا کرنا مشکل ہوچکا ہے۔