شریعت اپیلیٹ بینچ5 مئی تک سرکٹ بینچ کوٹلی میں مقدمات کو بعدازسماعت نمٹائے گا

پیر اپریل 17:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) رجسٹرار آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ کے مطابق آزاد جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر آزاد جموںوکشمیر ہائی کورٹ کا مسٹر جسٹس اظہر سلیم بابر اور مسٹر جسٹس محمد شیراز کیانی پر مشتمل شریعت اپیلیٹ بینچ از مورخہ 23-4-2018تا 05-05-2018سرکٹ بینچ کوٹلی میں مقدمات کو بعدازسماعت نمٹائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نئے متدائرہ مقدمات کی بھی سماعت کی جائے گی ۔ یہ بات رجسٹرار کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :