طیبہ تشدد کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا

سابق جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کی سزا معطل ،کیس کی مزید سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی

پیر 23 اپریل 2018 17:57

طیبہ تشدد کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) طیبہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا،سابق جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کی سزا معطل کر دی گئی ،کیس کی مزید سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی، اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طیبہ تشدد کیس میں سابق ایڈشنل سیشن جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کو ایک ، ایک سال قید اور 50 ہزار روپے جٴْرمانے کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل 2رکنی ڈویڑن بنچ نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے طیبہ تشدد کیس کے ملزمان کی سزائیں معطل کر دیں۔اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طیبہ تشدد کیس میں سابق ایڈشنل سیشن جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کو ایک ، ایک سال قید اور 50 ہزار روپے جٴْرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ سے رجوع کیا تھا۔ ڈویڑن بنچ نے ملزمان کی سزائیں معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :