قومی اقبال کانفرنس(کل) شروع ہوگی،کتاب میلہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا
سال کے وقفے سے اقبالؒ کی شخصیت اور افکار بارے کانفرنس کا انعقاد عصری حالات کے تناظر میں مثبت اقدام ہے، عرفان صدیقی ناامیدی کے خاتمے کیلئے فکر اقبال کی ترویج قومی ذمہ داری ہے، مشیر وزیراعظم
پیر 23 اپریل 2018 17:57
(جاری ہے)
24 اور25 اپریل کو جاری رہنے والی کانفرنس کے موقع پرشاندار کتاب میلہ بھی منعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے علامہ اقبال پر شائع ہونے والی کتب رکھی جارہی ہیںجو عوام کیلئے رعایتی نرخوں پردستیاب ہوں گی۔
کانفرنس کے دوران مجموعی طورپر بارہ فکری نشستیں ہوں گی جن کی صدارت نامور شخصیات کریں گی۔ کانفرنس کا آخری بار انعقاد 2003ء میں ہواتھا۔مشیروزیراعظم عرفان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پندرہ سال کے وقفے کے بعد اقبالؒ کی شخصیت اور افکار کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد عصری حالات کے تناظر میںنہایت مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی اور غیرملکی اہل علم قلندر لاہوری کی بصیرت اور افکار کی روشنی میں تہذیب، معیشت، اخلاقی اقدار، عصرحاضر کے درپیش چیلنجزکے منتخب کردہ عنوانات پر مقالے پڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین قرار پانے والے مقالہ جات کتابی شکل میں شائع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ بیش قیمت خزانہ عوام بالخصوص نوجوان نسل تک پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دور میں فکر اقبال کی ترویج قومی ذمہ داری ہے۔ ناامیدی کے خاتمے کے لئے فکر اقبال کی ترویج قومی ذمہ داری ہے۔ کلام اقبال کی روشنی میں نوجوان نسل میں جستجو کا ایک نیا جذبہ بیدار کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
-
تحریک انصاف تو اب ختم ہو چکی، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جا رہی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.