پی ایس پی اپنے منشور پر عمل پیرا کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ،رخسانہ علی شیر قائم خانی

پیر اپریل 17:58

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پی ایس پی اپنے منشور پر عمل پیرا کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی کا سفر ہر پاکستانی کے لئے عزت انصاف اور اختیار کے ساتھ طے کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان سرزمین پارٹی میرپورخاص ڈویژن کی نائب صدر رخسانہ علی شیر قائم خانی نے نوکوٹ کے تنظیمی دورے کے دوران شہر کے مختلف محلوں میں گھر گھر جا کر خواتین سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اور نوکوٹ کی خواتین نے پی ایس پی کے مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم کیاانہوں نے خواتین کی جانب سے پی ایس پی کی حمایت کی بھرپوریقین دہائی کراوئی انہوں کہاکہ حالیہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پی ایس پی چیئرمین مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت میں ہر پاکستانی کو عزت نفس کے ساتھ اس کے حقوق دلوائیں گی اور عوام کو ان کے جائز حقوق دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا نہ ہی قانون کی بالادستی قائم ہو سکتی ہے سندھ کے متوسط طبقہ کے لئے آج تک کسی پارٹی نے اپنے منشور کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام نہیں کیا ہے اور سیاستدانوں نے ملکی خزانہ لوٹ کر اپنی طرز زندگی کو بہتر بنایا ہے ڈویژنل نائب صدر نے پی ایس پی نوکوٹ کے آرگنائزر یعقوب قائم خانی سے ان کی ساس کے انتقال پر تعزیت کی اور آفیس کھولنے پر کارکنوں کو مبارکباد دی اوربعد میں دفتر میں کارکنوں سے تنظیمی حوالے سے خطاب بھی کیا۔