کاشف شاہ قتل کیس ،ایس ایچ او اقبال کانڈرو اور دیگر ملزمان 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 23 اپریل 2018 17:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) 8روز قبل پولیس تشدد میں ہلاک طالبعلم کاشف شاہ کے مقدمے میں گرفتار تھانہ شہید الاہی بخش سیال کے سابق ایس ایچ او اقبال کاندڑو، ہیڈ محرر جہان شاہ اور دوکاندار غفار سیال کو تھانہ مارکیٹ پولیس نے سیکنڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ خالد حسین سومرو کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے تینوں ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تھانہ مارکیٹ کے ایس ایچ او عبدالمالک کمانگر نے بتایا کہ تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ بعد ازاں تینوں ملزمان کو تھانہ مارکیٹ منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے کاشف شاہ کے مقدمے میں مفرور ملزم جبار سیال کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :