بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (کل )دوبارہ شروع ہوگا

پیر اپریل 17:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل بروز منگل 24اپریل کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں 4بجے شروع ہوگا ،منگل کے اجلاس میں سرکاروائی نمٹائی جائے گی ،،اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق موجودہ اسمبلی کا سیشن میں توسیع کردی گئی اب یہ سیشن 30اپریل تک جاری رہیگا ۔