دنیا بھر کے مظلوم عوام کے مسائل سے آگاہ ہونا اپنا فرض سمجھتے ہیں،لیبرفیڈریشن آف پاکستان

پیر اپریل 17:58

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) لیبرفیڈریشن آف پاکستان دنیا بھر کے مظلوم عوام کے مسائل سے آگاہ ہونااور انکی ممکنہ حل کو یقینی بنانا اپنا فرض سمجھتا ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ بلوچستان کے دورافتاہ ضلع صحبت پور مین لیبرفیڈیشن آف پاکستان کا دفترقائم کرتے ہوئے۔مقامی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہورہی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ مقامی عہدیداراپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری اورفرض شناشی سے سرانجام دینگے۔

ان خیالات کا اظہارلیبرفیڈریشن آف پاکستان کے فائونڈرسیکرٹری جنرل محبوب حسین نے کیا۔تقریب حلف برداری میں میردوران خان کھوسہ،سردارامتیازاحمدگولہ،لیبرفیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدرانیس الرحمان ،،پاکستان یارڈٹریفک یارڈایوایشن آف ریلوے کے مرکزی صدرمنیراحمدچھٹہ،LFOPکے صوبائی صدرمحمداسلم لاشاری،صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالنبی بھنگر،اور ڈی پی او صحبت پور سمیت لیبرفیڈریشن آف پاکستان کے عہدیداران وممبران نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

لیبرفیڈرآف پاکستان کے مرکزی صدرانیس الرحمان نے ضلعی عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔میردوران خان کھوسہ نے اس بات پرخوشی کا اظہار کیاکہ دنیا بھر میں مزدوروں کی حقوق کی بات کرنے والی ورلڈفیڈریشن آف ٹریڈیونین سے منسلک لیبرفیدریشن آف پاکستان نے بلوچستان کے دوردرازعلاقے میں اپنا دفترکھول کر مزدوروں کے حقوق کی پاسبانی کو یقینی بنانے کو ممکن بنایا۔

انہوں نے لیبرفیڈریشن آف پاکستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔لیبرفیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدر نے منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں کو مبارک دی اور امیدظاہرکی کہ تمام عہدیدارصوبائی قیادت کیساتھ ملکرلیبرفیڈریشن آف پاکستان اغراض ومقاصد کو عملی جامہ پہنائیںگے۔اس موقع پرتمام شرکہ نے اپنے فلسطینی بھائیوں پراسرائیلی ظلم وبربریت کی انتہاکیخلاف اظہاریکجہتی کیلئے ایک پُروفارریلی نکالی۔

جس میں اسرائیلی حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔شرکاء نے فلسطین WFTOاور لیبرفیڈریشن آف پاکستان کے جھنڈے اُٹھائے رکھے تھے۔آخرمیں LFOPصحبت پور کے ضلعی چیئرمین شیردل بنگلزئی ،صدرشمس الدین بھنگراور جنرل سیکرٹری نعیم الرحمان لاشاری نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔