صحبت پور میںمحکمہ صحت نیشنل پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بنیادی مرکزصحت صحبت پورسے آگاہی ریلی نکالی گئی

پیر 23 اپریل 2018 17:58

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) صحبت پور میںمحکمہ صحت نیشنل پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بنیادی مرکزصحت صحبت پورسے آگاہی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرشبیراحمد مینگل نے کی۔ریلی میں نیشنل پروگرام کے لیڈی ہیلتھ ورکرزنے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ہیلتھ ورکرزنے ہاتھوں میں بینرزاُٹھائے ہوئے تھے ۔

جن پر ماں اور بچے کی صحت اور بچائو کی ویکسین کے بارے میں تحریردرج تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈسٹرکٹ کوڈینیٹرEPIڈاکٹر محمد عارف داجلی،پی پی ایچ آئی کے DSMشاجہان مینگل، نیشنل پروگرام کے اکائونٹ سپر وائیزر بابو محمد بخش ،انچارج BHUڈاکٹر محمد یاسین ،pmaکے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر برکت ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے دریا خان ،نیشنل پروگرام ملازمین کے صدر منٹھار علی کنرانی کا کہناتھا کہ حاملہ خواتین کو وٹامنز کی ادویات لینی چایئے تاکہ ان کی خون کی کمی پوری ہوسکیں۔اور بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائیاں دی جائیںتاکہ وہ صحت مند رہ سکیںاور ماں اور بچہ کی صحت بہتر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :