وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری کا امریکی سفارتخانے کا دورہ ،امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے خیر مقدم کیا

پیر اپریل 17:59

وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری کا امریکی سفارتخانے کا دورہ ،امریکی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری نے یہاں امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وفاقی وزیر کو امریکی سفارتخانے میں سولر پینلز سمیت توانائی کی فراہمی کے حوالے سے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا۔ اویس لغاری نے پانی کی بچت اور بجلی کی فراہمی کے لئے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کو سراہا اور امریکی سفیر سے کہا کہ وہ اس حوالے سے پاکستان کے طلباء اور شہروں کی منصوبہ بندی کرنے والے ماہرین کو بھی آگاہ کریں۔