پاک بحریہ کے ریئر ایڈ میرل نوید احمد رضوی کا وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ،

جامعہ بلوچستان کے تعلیمی سرگرمیوں، مستقبل کے پروگرامز سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال

پیر 23 اپریل 2018 18:04

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاک بحریہ کے ریئر ایڈ میرل نوید احمد رضوی نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاویداقبال سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران جامعہ بلوچستان کے تعلیمی سرگرمیوں، مستقبل کے پروگرامز سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک دوسرے کے تعاون اشتراک عمل کو فروغ دینے سمیت مختلف معاملات زیر غور لائے گئے اور مستقبل میں مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر پروان چڑھانے کے لئے غور کیا گیا۔جامعہ کے وائس چانسلرنے نیوی کے وفد کو تحائف اور شیلڈ پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :