Live Updates

میرا اورفیصل واوڈا کا پچھلے15سال کا احتساب کرلیں،سہیل منصورکاچیلنج

فیصل واوڈا نائن زیرو پرگھنٹوں ٹکٹ کیلئےمنتیں کرتےتھے،پی ٹی آئی نےبھی آج تک فیصل واوڈا کوکوئی عہدہ نہیں دیا۔رہنماء ایم کیوایم کا فیصل واوڈا کے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 18:06

میرا اورفیصل واوڈا کا پچھلے15سال کا احتساب کرلیں،سہیل منصورکاچیلنج
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : ایم کیوایم پاکستان کےرہنماء خواجہ سہیل منصورنے چیلنج کیا ہے کہ میرا اورفیصل واوڈا کا پچھلے15سال کا احتساب کرلیں،فیصل واوڈا نائن زیرو پرگھنٹوں ٹکٹ کیلئے منتیں کرتے تھے،پی ٹی آئی نے بھی آج تک فیصل واوڈا کوکوئی عہد ہ نہیں دیا۔ انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے اورفیصل واوڈا کے پچھلے15سال کا احتساب کرلیں۔

سب سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی مثال کھسیانی بلی کھمبا نوچنے کی ہے۔ خواجہ سہیل منصورنے کہا کہ فیصل واوڈا نائن زیرو پرگھنٹوں ٹکٹ کیلئے منتیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھی آج تک فیصل واوڈا کوکوئی عہد ہ نہیں دیا۔ واضح رہے پی ٹی آئی رہنماء فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ سہیل منصور فاروق ستار، بہادرآباد اور پی ایس پی کے ساتھ ایک ہی گیم ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سہیل نئی پارٹی بنا کربانی متحدہ حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ خواجہ سہیل منصور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سہیل منصور کاپیچھا نہیں چھوڑیں گے ان کوجیل بھجوائیں گے۔8کروڑ کا پلاٹ فروخت ہوا۔ایک کروڑ کے کے ایف اکاؤنٹ میں گئے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں خط جمع کروا دیا۔خط میں ایف آئی اے کو5دن میں جمع کروانے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ساڑھے تین بجے نیب میں تمام شواہد پیش کروں گا۔ کرپشن کے بڑے بڑے ناموں کوبے نقاب کروں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات