طارق بشیر چیمہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجیکا اجلاس

کمیٹی کی پی سی آر ڈبلیو آر کے ملازمین کو سول سرونٹ ایکٹ کے تحت جلد از جلد مستقل کرنے کی ہدایت

پیر 23 اپریل 2018 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل کے ملازمین کو سول سرونٹ ایکٹ 1973ء کے تحت جلد از جلد مستقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ پیر کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین طارق بشیر چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ پی سی آر ڈبلیو آر کے ملازمین کو سہولیات دی جائیں۔

اس سلسلے میں چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر کی جانب سے ان ملازمین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔ کمیٹی نے پاکستان سٹینٹڈرز کے کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (ترمیمی) بل 2017ء کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ تمام نکات نئے حکومتی بل میں پہلے ہی شامل کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں مسرت رفیق، آفتاب شعبان میرانی، شمس النسا، علی محمد خان، ساجد احمد، عالیہ کامران، شاہجہان منیر اور عثمان خان ترکئی نے بھی شرکت کی۔