انٹرا پارٹی انتخابات ،عہدیداروں کی تفصیلات موصول ہونے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کونسل کی رجسٹریشن بحال کر دی

پیر 23 اپریل 2018 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات اور عہدیداروں کی تفصیلات موصول ہونے پر اس کی رجسٹریشن بحال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کونسل کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد، پارٹی کے عہدیداران کی تفصیلات اور پارٹی انتخابات کے نتائج کا نوٹیفکیشن موصول ہونے پر اس کی رجسٹریشن بحال کر دی گئی ہے۔ ا س حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کونسل کے صدر نعیم حسین چٹھہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔