اسلامی یونیورسٹی اسلامی تشخص کے فروغ میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے،احسن اقبال

امید ہے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی قیادت میں جامعہ ترقی کی منازل دگنی رفتار سے طے کریگی، وفاقی وزیر داخلہ

پیر 23 اپریل 2018 18:13

اسلامی یونیورسٹی اسلامی تشخص کے فروغ میں گرانقدر خدمات سرانجام دے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے معاشرے میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ اسلامی تشخص کے فروغ میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بات پیر کو صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کو مزید 4 سال کیلئے جامعہ کا صدر تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر الدریویش کی قیادت میں یونیورسٹی نے بامعنی ترقی کی ہے اور امید ظاہر کی کہ جامعہ ترقی کی منازل دگنی رفتار سے طے کرے گی۔

صدر جامعہ نے وفاقی وزیر کو جامعہ کی حالیہ کامیابیوں اور سرگرمیوں بارے تفصیلاً آگاہ کیا اور انہیں امن و سلامتی کی ترویج اور پیغام امن کی اشاعت بارے کانفرنسز و سیمینار بارے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :