Live Updates

پی ٹی آئی نے بکے ہوئے ایم پی ایز کو نکال کر ایک مثال قائم کی، محمودخان

پیر 23 اپریل 2018 18:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملا کند ریجن کے صدرمحمود خان نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین نے بکے ہوئے ایم پی ایز کو نکال کر ایک مثال قائم کی ہے ، دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی چاہئیے کہ وہ بکے ہوئے لوگوں کو اپنی پارٹیوں سے نکال باہر کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ سوات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اور وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن خوری اور پیسہ کمانے کی سیاست پر ہزار بار لعنت بھیجتا ہوں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں سمیت مرکز میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات