امیرحیدرہوتی کی سیدفرین سے ان کے بھتیجوں کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت

پیر اپریل 18:14

امیرحیدرہوتی کی سیدفرین سے ان کے بھتیجوں کے ٹریفک حادثے میں انتقال ..
شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے شانگلہ سیر دندی میں پارٹی کے ضلعی صدر حاجی سید فرین کے بھتیجوں کی سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پران سے تعزیت کی ۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر شیر شاہ خان ، ایوب اشاڑی ، متوکل خان ایڈووکیٹ سمیت پارٹی کے دیگر صوبائی قیادت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

حیدر ہوتی نے حاجی سید فرین سے تعزیت میں ان کے دونوں بھتیجوں کی ناگہانی وفات پر گہرے غم و افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے دعا مانگی۔اس سے پہلے امیر حیدر خان ہوتی نے شاہ پور شانگلہ میں کیو ڈبلیو پی کے سابق صدر متوکل خان ایڈووکیٹ کی اے این پی میں شمولیت پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب بھی کیا، متوکل خان اور اس کے سینکڑوں ساتھیوں کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔