شانگلہ نجی سکولز مالکان اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے

پیر 23 اپریل 2018 18:14

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) شانگلہ نجی سکولز مالکان اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے ،دو روز سکولز بند رہیں گے،صوبائی حکومت اپنے کئے گئے یکطرفہ فیصلہ پر نظر ثانی کرے،پرائیویٹ سکولزنے آج منگل کو بھی صوبائی تنظیم کی کال پر بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شانگلہ میں 125رجسٹرڈپرائیویٹ سکولز آج دوسرے روز بھی بند رہیں گے،جس سے طلباء و طالبات کے والدین میں اظہار تشویش پیدا ہوگئی ہے،طلباء و طالبات کے قیمتی وقت کا ضیاع صوبائی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،پرائیویٹ سکولز اور صوبائی حکومت کی رسہ کشی میں طلباء و طالبات کا نقصان ہورہا ہے،سکولوں کے غیر یقینی صورتحال اور صوبائی حکومت کی خاموشی بچوں کے مستقبل پر برے اثرات مرتب کرسکتے ہیں،والدین نے صوبائی حکومت سے پرائیویٹ سکولز کے جائز مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :