بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت پیسکومردان کی ٹیموں کی کارروائی

پیر اپریل 18:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئر ڈاکٹر ذکا ء اللہ خان گنڈہ پور کی خصوصی ہدایات پر بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف مہم پورے صوبے میں جاری ہے ․ اس سلسلے میں پسکو مردان 2 ڈویژن کی ٹیموںنے پسکو پولیس کے ساتھ مل کر رستم ,گڑھی کپورہ,کاٹلنگ سب ڈویژنز کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا․ جس کے دوران مزید8 افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی کے ناجائز استعمال پر موقع پر پکڑ لیا گیا جن کے خلاف مزیدکاروائی شروع کردی گئی ہی․جن افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں پرپکڑا گیا ہی․ ان میں عظیم شاہ ولد شاہ سکنہ کاٹلنگ,شیراخترولد سرور سکنہ کاٹلنگ,عبدالرحیم ولد گل صنم سکنہ سنگ مرمر,شمشاد ولد میرخان سکنہ سنگ مرمر گڑھی کپورہ,خلیل ولد حضرت سکنہ شہباز گڑھی ,اقبال ولد گل رحیم سکنہ گڑھی کپورہ,مصورولد ارشد سکنہ محب بانڈہ اور طلا ولد ہاشم خان سکنہ رستم شامل ہیںبجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی ․بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین بجلی کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ڈائریکٹ کنڈوں اور بجلی کا ناجائز استعمال فوری طورپر روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․بجلی کے غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والے افراد کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ غیرقانونی کنکشنزکو باقاعدہ بنائیں اور باقاعدہ بجلی میٹرز لگاکر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کریں خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف ان کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی․بلکہ ان غیرقانونی کنکشنوں کے حامل افراد سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے جائیں گی اور ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا․

متعلقہ عنوان :