ہنگو،سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلے کی خصوصی مہم جاری

پیر 23 اپریل 2018 18:16

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر شاہ فہد خان کی قیادت میں عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع ناظم ،ڈی ای او ایجوکیشن محمد اقبال،اے ڈی سی عطاء المنعم،بلدیاتی نمائندوں، پر نسپل سر براہان اور طلباء نے شرکت کی۔ جی ایچ ایس نمبر 2 سکول سے ریلوے چوک تک ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی شاہ فہد، ضلع ناظم مفتی عبیداللہ،ڈی ای او محمد اقبال نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سکولوں میں عام سہولیات میسر ہیں زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایاجائے۔

امن ترقی اور خوشحالی کیلئے نئی نسل کازیور تعلیم سے آرستہ ہوناناگزیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں سکولوں میں بچوں کی شرح بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ تمام تر توانیاں پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی پر صرف کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کم از کم 5 بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائے جبکہ خصوصی داخلہ مہم 31 اپریل تک جاری رہیگی۔