پشاورپولیس کامنشیات فروشوں اور قماربازوں کیخلاف کریک ڈائون

پیر اپریل 18:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پشاورپولیس نے منشیات فروشوں ،سمگلروں اور قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاون کر تے ہوئی2 منشیات سمگلروں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیے جبکہ 10 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے آلا ت قمار بازی اور دائو پر لگی رقم برآمد کر کے مقدما ت درج کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمن کی خصو صی ہدایت اور اعوامی شکایات پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں شہر بھر میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں ،سمگلروں اور قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاون کر تے ہوئے تھا نہ سر بند کی حدود میں رینگ روڈ پر انا کہ بندی کے دوران SI شیر عالم خان نے آلٹو نمبر LXA.079 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 1200. گرام چرس برآمد ملزم تازہ گل ولد حیات گل سکنہ مردان کو گرفتار کر لیا ،،تھانہ گلبہا ر کی حدود میں سروس روڈ بلمقابل لا ہور اڈہ ناکہ بندی کے دوران مسما ة گل شاد بی بی زوجہ سیف علی پہاڑی پورہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 1200. گرام چرس برآمد ،جبکہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود واقع رشید گڑھی میں 8 قمار بازوں1 فاروق ولد سبز علی ،2 کامران ولدمراد خان،3 وکیل نعمت اللہ ،4 طارق ولد سبز علی ،5 روف ولد عبد الاکبر ،6 یاسر ،7 بلا ل،8 ہارون ساکنا ن رشید گڑھی ، اور تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں 2 قمار بازوں ،1 نعمان ولد سلیمان سکنہ پیر گلا ب شاہ ،2 فیضان ولد فضل حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار انکے قبضے سے آلات قمار بازی اور دائو پر لگی رقم برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں حیات آباد پولیس نے خود کو سرکاری ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والے جعلی اہلکارکو سرکاری نمبر پلیٹ لگی موٹرکار سمیت گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے جمرود روڈپر چیکنگ کرنے کے سرکاری نمبر پلیٹ لگی موٹر کار نمبر IDN-8853کو روک کر کارسوار سے پوچھ گچھ شروع کی تو گاڑی میں سوار عدنا ن ولد اسماعیل سکنہ جمرود نامی شخص نے خود کو سرکاری ادارے کا ملازم ظاہر کرایا تاہم جب اس کے بارے میں مزید پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ سرکاری ملازم نہیں ہے بلکہ دھوکہ دہی سے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کررہا ہے پولیس نے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔