ریسکیو1122کی طرف سے سپورٹس کمپلیکس میںنابینا کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد

پیر اپریل 18:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے سپورٹس کمپلیکس میںنابینا کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پرحیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں نا بینا افراد کے لیے تین روز ہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زخمی ہو نے والے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے لیے ریسکیو 1122کے پیشہ ورانہ میڈیکل ٹینکنشنز تعینا ت کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے 30زخمی ہونے والے نا بینا کھلاڑیوں کو گراونڈ میںہی مر ہم پٹی کی ۔ ریسکیو 1122کی انتظامیہ صوبا ئی حکو مت کے تعاون سے مخلتف سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہے ۔جس کا بنیا دی مقصد صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنا ہی. ٹورنامنٹ کے اختتا م پر سپورٹس انتظامیہ کی طرف سے بہترین خدمات فراہم کرنے پر یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔ ریسکیو1122 کی انتظامیہ اس سے قبل بھی متعدد کھیلوں کے انعقاد میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کر چکی ہے اور آئند ہ بھی جا ری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :