چترال میں 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والاملزم گرفتار

پیر اپریل 18:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے چترال میں 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرنے پرچترال پولیس کو شاباش دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چترال میں دس سالہ بچی سکول سے واپسی پر ملزم نے راستے ہی میں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

معصوم طالبہ کی بروقت گھر نہ پہنچنے پر والدین کو فکر لاحق ہوئی اور اٴْنہوں نے بچی کی تلاش شروع کردی۔

جہاں اٴْنہوں نے دیکھا کہ بچی بیہوش حالت میں پڑی ہے اور ملزم موقع واردات سے بھاگ گیا ہے۔ پولیس نے پٴْھرتی اور چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ملزم کی تلاش شروع کردی اور چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر اٴْسے گرفتار کرلیا۔ آئی جی پی نے اپنے اس عزم کو دہرایاکہ کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا اور اس واقعے میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :