Live Updates

پرویزخٹک اور عمران خان پولیس کو مخالفین کیخلاف استعمال کررہے ہیں،ضیاء اللہ آفریدی نے تحریک التواء جمع کرادی

پیر 23 اپریل 2018 18:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے منحرف اورپی پی میں شامل ہونیوالے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے خیبرپختونخوامیں اپنے مخالفین کو دبائومیں لانے اور اپنی ساکھ کی بہتری کیلئے پولیس کے ذریعے ٹیلیفون کالزریکارڈ کررہے ہیں جوکہ کسی بھی طورقانونی نہیں اس متعلق انہوں نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے جس میں کہاگیاہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخواکی پولیس کو مسلسل غیرسیاسی پولیس کہنے کا نعرہ لگارہی ہے لیکن پولیس کے اہم ادارے سی ٹی ڈی کے ذریعے مخالفین کو دبائومیں لانے کیلئے ان کے ٹیلیفون ریکارڈ کررہی ہے کے پی پولیس کا یہ اقدام مکمل طور پر غیرقانونی ہے پرویزخٹک اور عمران خان اپنے ایم پی ایزکے فون کالزریکارڈکرکے چھانگامانگاکی سیاست کودہرارہی ہے اس لئے مطالبہ ہے کہ پولیس کے اہم ادارے سی ٹی ڈی کو گندی سیاست سے پاک کیاجائے ورنہ صوبائی حکومت کے غیرسیاسی پولیس کا نعرہ جھوٹ ثابت ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات