پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 855.88ملین روپے کی وصولی کر لی، ذوالفقار احمد گھمن

پیر اپریل 18:19

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ غیر فعال قرضہ جات کی مد میں یکم جنوری 2017ء سے 18اپریل 2018ء تک 855.

(جاری ہے)

88ملین روپے کی وصولی کی ہے، اس کا اظہار رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، اس موقع پر صدر /چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، اجلاس میں قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ بینک نے فصل خریف 2018ء کیلئے 2500ملین روپے کا ہدف مقرر کیا ہے تا کہ کاشتکار قرضہ جات سے استفادہ کر کے اپنی اور ملکی معاشی حالت بہتر بنا سکیں، افسران سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار کو آپریٹوز پنجاب نے سخت ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں،انہوں نے کہا کہ نادہندگان سے وصولی مہم کو مزید تیز کیا جائے، اس سلسلہ میں انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نادہندگان سے وصولی فی الفور کی جائے اور ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے، جس میں تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نادہندگان کی جائیداد ہائے ضبط کریں ، انہوں نے نادہندگان کو انتباہ کیا کہ وہ فی الفور اپنی نادہندگی ختم کریں ورنہ ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :