راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور لیہ کی نئی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر فیصلہ (کل) سنایا جائے گا

پیر 23 اپریل 2018 18:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور لیہ کی انتخابی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو (کل) منگل کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ضلع راجن پور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی انتخابی نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کمیشن نے راجن پور کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور لیہ کے انتخابی حلقوں پر اعتراضات کی سماعت بھی کی گئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔