پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈرسینانائیکے کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، عسکری معاونت اورخطیکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر اپریل 18:21

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈرسینانائیکے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈرسینانائیکے نے ملاقات کی جس میںباہمی دلچسپی کے امور، عسکری معاونت اورخطیکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ((آئی ایس پی آر ) کے مطابق سری لنکن آرمی چیف اپنے ہم منصب سے ملاقات کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹر ((جی ایچ کیو)) راولپنڈی پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد سری لنکن کمانڈر نے یادگار شہداء پر بھول چڑھائے۔ سری لنکن کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔