وزیر ِتوانائی اویس احمد خان لغاری کو امریکی سفارتخانہ میں توانائی کی بلا تعطل سپلائی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے معائنہ کرانے کیلئے دورے کا اہتمام

باکفایت توانائی کے مختلف پہلو ؤں ،بشمول شمسی پینل، دھوپ سے بچانے والے شیڈز اور پانی کے ضیاع کو روکنے والی تکنیکی سہولیات کامشاہدہ کیا

پیر 23 اپریل 2018 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے وفاقی وزیر ِتوانائی اویس احمد خان لغاری کو امریکی سفارتخانہ میں توانائی کی بلا تعطل سپلائی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے معائنہ کرانے کیلئے سفارتخانہ کے دورے کا اہتمام کیا۔ سفارتخانہ میں 2015ء میں مکمل ہونے والی عمارت مقامی اور علاقائی سازوسامان، کھلی جگہ کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے اور باغبانی اور آبپاشی نظام میں دوبارہ کارآمد بنائے جانے والے پانی کے استعمال کی بدولت ایل اِی اِی ڈی سلور سرٹیفیکیشن حاصل کر چکی ہے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے باکفایت توانائی کے مختلف پہلو ؤں ،بشمول شمسی پینل، دھوپ سے بچانے والے شیڈز اور پانی کے ضیاع کو روکنے والی تکنیکی سہولیات کامشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

سفارتخانہ اپنی حدود میں سرانجام دی جانے والی سرگرمیوں کیلئے بجلی اور پانی کے باکفایت استعمال کویقینی بنانے کیلئے جدید خودکار عمارتی نظام کوکنٹرول سینٹر کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اویس لغاری نے سفارتخانہ میں پانی اور بجلی کی کفایت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے سفیر ہیل کی جانب سے پاکستانی طالبعلموں اور شہری منصوبہ سازوں کو ان اقدامات سے آگاہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار

متعلقہ عنوان :