ویٹرنری یونیورسٹی میںجو نیئر عملے کی پیشہ وارانہ صلا حیتو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئے ہفت روزہ ٹر یننگ کا آغا ز

پیر 23 اپریل 2018 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈانیمل سائنسز لاہور میں حکو مت پنجاب کے پراجیکٹ ان سروس ٹریننگ فیسیلیٹی آف ایڈوانس ویٹرنری ایجو کیشن اینڈپرو فیشنل ڈیویلپمنٹ فارویٹرنری پروفیشنلز کی ما لی معاونت سے گذشتہ روز جو نیئر (کلرک) عملے کی پیشہ وارانہ صلا حیتو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئی ہفت روزہ ٹر یننگ کا آغا زہوا۔

افتتا حی تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اعلی تعلیمی ادارو ں میں گڈ گو ورننس کے نظام اور ڈھا نچے کے مو ضو ع پر شرکا کو ایک جامع لیکچر دیا جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر حفصہ زینب اور ٹریننگ میں حصہ لینے والے بیس جو نئیر کلر ک اُس مو قع پر مو جود تھے۔

(جاری ہے)

ہفت روزہ ٹر یننگ میں گڈ گو ورننس ،کوا لٹی ایشو رنس،فنانس، آڈٹ اینڈاکا ئو نٹس ،اظہار خیا ل اور لکھنے کا ہنر سیکھا نے نیز انفارمیشن ٹیکنا لو جی؂ مینجمنٹ کی مہارتیں سیکھا نے سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر لیکچر دیے جا ئیں گے۔

دریں اثنایونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف پتھا لو جی نے چھو ٹے بڑے جا نوروں کے نیکرو پسی(لاش بینی) کے امتحان کی عملی مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئے دو روزہ تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ کا مقصدپو سٹ گر یجو یٹ طلبہ، نو جوان فیکلٹی ممبران اور فیلڈ ویٹر نیر ین کو نیکرو پسی کی جدید عملی مہا رتو ں سے روشناس کروانا تھا۔

متعلقہ عنوان :