شانگلہ نجی سکولز کا اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج

پیر 23 اپریل 2018 18:39

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) شانگلہ نجی سکولز کا اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے ،دو روز سکولز بند رہیں گے،صوبائی حکومت اپنے کئے گئے یکطرفہ فیصلہ پر نظر ثانی کریں،آل پرائیویٹ سکولز کا آج بروز منگل شانگلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان۔پرائیویٹ سکولز میں پڑھنے والے 36ہزار سے زائید طلباء و طالبات درس و تدریس سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکولزنے آج منگل کو بھی صوبائی تنظیم کی کال پر بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔شانگلہ میں 125رجسٹرڈپرائیویٹ سکولز آج دوسرے روز بھی بند رہیں گے،جس سے طلباء و طالبات کے والدین میں اظہار تشویش پیدا ہوگئی ہے،طلباء و طالبات کے قیمتی وقت کا ضیاع صوبائی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،پرائیویٹ سکولز اور صوبائی حکومت کی رسہ کشی میں طلباء و طالبات کا نقصان ہورہا ہے،سکولوں کے غیر یقینی صورتحال اور صوبائی حکومت کی خاموشی بچوں کے مستقبل پر برے اثرات مرتب کرسکتے ہیں،والدین نے صوبائی حکومت سے پرائیویٹ سکولز کے جائز مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :