شانگلہ میں تیسرے روز بھی واپڈا بجلی بند

کاروبار ی زندگی شدید متاثر ۔سرکاری اور نجی اداروں میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا

پیر 23 اپریل 2018 18:39

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) شانگلہ میں تیسرے روز بھی واپڈا بجلی بند،کاروبار ی زندگی شدید متاثر ۔سرکاری اور نجی اداروں میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا۔عوام سراپا احتجاج۔پہلے لوڈ شیڈنگ اب پورے پورے دن بجلی بند کرنا واپڈا کا شانگلہ کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے۔ضلع شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں پیر کو بھی تیسرے روز واپڈا بجلی بند رہی ،ہفتہ ، اتوار اور پیر کو بجلی بند ہونے سے ایک طرف کاروباری زندگی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری طرف دور دراز سے آنے والے لوگ سرکاری دفاتر میں رل گئے۔

پوری دن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری و نجی اداروں میں بھی کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے۔

(جاری ہے)

غیر اعلانیہ اور طویل بجلی کے بریک ڈائون نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔شانگلہ میں کاروبارشدید متاثر ہوا ہے اور کاروباری لوگوں کے روزگار پر بہت ہی برا اثر پڑ گیا ہے سکولوں میں بچوں کو بھی مشکلات پیش ارہے ہیں عوامی سماجی اور کاروباری لوگوں نے وفاقی حکومت سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور وہ کسی بھی وقت واپڈا کے خلاف سڑکوں پر نکل سکتئے ہیں ۔۔