متحدہ مجلس عمل ووٹ کے تقدس اور ووٹر کی عزت کوبحال کرائے گی، صدر متحدہ مجلس عمل ضلع بہاولپور

پیر اپریل 18:42

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع بہاول پورکے صدر ڈاکٹر محمد اشرف اور جنرل سیکرٹری علامہ شفقت الرحمن نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل ووٹ کے تقدس اور ووٹر کی عزت کوبحال کرائے گی۔ ان شاء اللہ متحدہ مجلس عمل پر مشتمل دینی جماعتوں کا اتحاد 2018 ء کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گا اور قوم کی امیدوں کا مرکز و محور بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل اسلامی نظام سے وابستہ ہے، مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کے ساتھ مل کر آئندہ عام انتخابات میں برسر اقتدار آکر ملک میں اسلامی نظام کو رائج کریگی،قوم 2018کے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرکے پاکستان کو امریکہ کے یاروں سے قوم نجات حاصل کرلے، انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومت کا قیام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہم سنت ہے جنہوں نے سب سے پہلے مدینہ کو اسلامی حکومت قائم کی، اور اس کے لئے جدو جہد کی، یہ اللہ کی جانب سے فر ض بھی ہے اور آقائے نامدار ؐ کی سنت بھی ہے، ملک اور ملکی اداروں کا نظام درست چلانے کیلئے اسلامی حکومت کا قیام ضروری ہے، جس کیلئے محب وطن دیندار قیادت کو برسر اقتدار لانا ہوگا،اور منظم پر امن جدو جہد کرنا ہوگی، انہوںنے کہا کہ ناموس رسالتؐ کے قانون کو ختم کرنے کیلئے امریکہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے مطالبہ کیا لیکن حکمراں جان لیں کہ ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے، ختم نبوت کے معاملہ پر قوم کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی، انہوں نے مذید کہا کہ ایم ایم اے مذہبی جماعتوں کا اتحاد قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر و مسالک کی جماعتیں شامل ہیں پاکستان میں بے دینی کو ختم کر دیں گے، الیکشن کے ذریعہ بیلٹ کے ذریعہ پر امن انقلاب لائیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک کا قیام کلمہ کی بنیاد پر عمل میں آیا اور اسلامی نظام کے عملی نفاذ کا عہد کیا گیا تھا لیکن حکمرانوں نے رکاوٹیں ڈالیں اور قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل نہیںہونے دی