نواز شریف نے ایک بار پھر عدلیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا

مہذب ممالک کے جج کبھی بھی ہسپتالوں اور سکولوں کے دورے نہیں کرتے اور نہ کسی کو معطل کرتے ہیں یہ کام عوامی نمائندوں کا ہے جو انہیں ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں، سابق وزیراعظم

پیر 23 اپریل 2018 18:42

نواز شریف نے ایک بار پھر عدلیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایک بار پھر عدلیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ، انہوں نے کہا کہ مہذب ممالک کے جج کبھی بھی ہسپتالوں اور سکولوں کے دورے نہیں کرتے اور نہ کسی کو معطل کرتے ہیں یہ کام عوامی نمائندوں کا ہے جو انہیں ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں ۔ عدلیہ کا کام فوری اور سستا انصاف دینا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں 16لاکھ سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں اور ہمارے منصف سکولوں اور ہسپتالوں کے دورے کرکے عوامی نمائندوں کی تضحیک کررہے ہیں۔ وہ تضحیک آمیز جملے استعمال کرکے مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہیں اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے ۔ اتنا بھی ظلم نہ کریؔ کہ کل کو لوگ ہنسیں۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ دورے کرنے کا زیادہ شوق ہے تو بازاروں کے دورے کریں آلو ، مٹر اور پیاز کا ریٹ پوچھیں یاں کسی مظلوم کے ہاں جائیں اور انصاف کی تقاضے پورے کریں ہندوستان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پارلیمنٹ سے مو اخذے کے حوالے سیانہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جمہوری ممالک میں ایسا ہوتا ہے ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا۔