لکی مروت: نجی سکولوں کے سربراہان کا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے نجی سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید اور دیگر معاملات آزاد مانیٹرنگ یونٹ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 23 اپریل 2018 18:42

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ضلع لکی مروت کے نجی سکولوں کے سربراہان نے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے نجی سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید اور دیگر معاملات آزاد مانیٹرنگ یونٹ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا پرائیویٹ سکولز ایجوکیشن نیٹ ورک کے مقامی صدر عبدالقیوم خان، جنرل سیکرٹری عرفان اللہ اور سرپرست اعلیٰ فضل الرحیم خان کی قیادت میں مظاہرین نے لکی شہر میں ایک نجی سکول سے احتجاجی جلوس نکالا جو تاجہ زئی درہ تنگ روڈ اور اولڈ کچہری روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب بلڈنگ پہنچا انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی میں ڈی ایم او کی تعیناتی کی نامنظوری سے متعلق احتجاجی نعرے درج تھے احتجاج کے پیش نظر ضلع بھر میں نجی سکول بند رہے اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے پین رہنمائوں نے کہا کہ ڈی ایم او کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کسی صورت قابل قبول نہیں حکومت افسر شاہی کی بجائے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں محکمہ تعلیم کے انتظامی کیڈر کے افسران کا تقرر کرے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی متعلقہ ایکٹ پر اصل روح کے مطابق عمل کرے بصورت دیگر پہلے مرحلے میں دو روز کے لئے سکول بند کئے گئے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں احتجاج کو مزید وسعت دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :