چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا قذافی اسٹیڈیم کے باہر واقع ہوٹلز کا دورہ، گراں فروشی پر 9 افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج

پیر 23 اپریل 2018 18:42

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر واقع ہوٹلز کا دورہ کر کے گراں فروشی پر 9 افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا دیا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی سی میاں عثمان نے قذافی سٹیڈیم کے باہر واقع ہوٹلز کا دورہ کر کے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کولڈ ڈرنکس اور پانی کی بوتلیں مقررہ قیمت سے کئی گنا زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والے 9افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی ، جو لوگ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی نہیں بنائیں گے ان کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور پرائس مجسٹریٹس کی کارروائیوں کا روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ کیا جاتا ہے ۔