کے ایم سی کے فائر فائٹرز کا10ماہ کے فائر رسک الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کا آغاز

پیر 23 اپریل 2018 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) کے ایم سی کے فائر فائٹرز نی10ماہ کے فائر رسک الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج شروع کردیا ۔آج صبح کراچی کی22اسٹیشنز کے سینکڑوں فائر فائٹرز نے فائر ہیڈ کواٹرمیں دھرنا دے دیا اور زبردست نعرے بازی کی ۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود فائر فائٹرز فائر رسک الائونس کی ادائیگی سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

بعض گھروں پر فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے جبکہ85ملازمین کے بچوں کو اسکولوں سے فیسیں ادا نہ کرنے پر فارغ کردیا گیا ہے ۔وعدے پر وعدہ کیا جارہا ہے لیکن ایک ماہ کا بھی فائر رسک الائونس ادا نہیں کیا گیا ہے ۔دھرنے کے شرکاء نے فائر ہیڈ کواٹر سے سول اسپتال تک مارچ کیا اور پولیس سے مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکاء واپس فائر ہیڈ کواٹر پہنچ گئے ۔دھرنا کل بھی جاری رہے گا اور جب تک مسائل حل نہ کیے گئے دھرنا جاری رہے گا اور کے ایم سی ہیڈ آفس پر فائر فائٹرز بمعہ اہل خانہ اور بچوں کے کسی بھی وقت بھرپور احتجاج کرینگے اور کچرے سے بھری گاڑیاں فائر فائٹرز سے یکجہتی کا اظہار کرے گی ۔