ترک الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابی دوڑ میں شامل سیاسی جماعتوں کا اعلان کردیا

پیر 23 اپریل 2018 19:16

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) ترکی میں الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابی دوڑ میں شامل سیاسی جماعتوں کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں 24 جون کوہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے 10 سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن ترکی بھر میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں ایک اعلان سرکاری گزٹ میں شائع کیا جس کے تحت انصاف و ترقی پارٹی، آزاد ترک پارٹی ، اتحاد عظیم پارٹی ، عوامی جمہوری پارٹی ،جمہوری پارٹی ،حقوق جمہوریت پارٹی ، اچھی پارٹی ، قوم پرست تحریک پارٹی ،سعادت پارٹی اور وطن پارٹی شامل ہیں۔