آرٹیکل 62،63کے تحت آزاد کشمیر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے‘راجہ ظفر معروف

پیر 23 اپریل 2018 19:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے چار کھڑی شریف راجہ ظفر معروف نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62،63کے تحت آزاد کشمیر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے اگر قانون حرکت کرئے تو معاشرے کی بہت خرابیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے جعلی مینڈیٹ لے کر ممبران اسمبلی بننے والوں کا بھی حساب ہونا چاہے جھوٹ ، نوسربازی کا سہارا لے کر عوامی مینڈیٹ کی توہین قبول نہیں آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی سے پیدا ہونے والی حکومت ہچکولے کھا رہی ہے اور بعض مفاد پرست عناصر جھنڈی کیلئے منت سماج کر نے میں مصروف ہیں میڈیا میں جھنڈی کیلئے خبر لگا کر من کو تسلی دے کر نفس کو خوش کرنا عقل مندی نہیں کھڑ ی کے عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پرچم تلے اگھٹے ہیں بھارتی مظالم سیاہ رات ختم ہونے والی ہے حریت رہنمائوں کی گرفتاریاں حق خودرادیت کو روک نہیں سکتیں کشمیری پاکستان کے ساتھ مکمل الحاق تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے مقبوضہ کشمیر میں ننھے پھولوں کو مسلنے والے نشان عبرت بنے گئے مودی مسلمانوں کا قاتل مقبوضہ وادی میں محاصروں کے دوران نوجوانوں کی شہادت رنگ لائیں گئیں کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل ہمارے ایمان کا حصہ ہے بھارتی مظالم نے دنیا میں اپنا اصل چہرہ سامنے لا دیا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد محترم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کر رہی ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے چار کھڑی شریف راجہ ظفر معروف نے کہاکہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شہیدا اور غازیوں کے مشن کی وارث ہیریاست جموں وکشمیر کے عوام اس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے موجود ہ حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ محمدا قبال ؒ کے اقوال قوم کی رہنمائی کیلئے کافی ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہلیان میرپور نے دوہری قربانی دی متاثرین کے مسائل کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے مسائل سے چشم پوشی نہ قابل برداشت ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریہ کی مالک سیاسی جماعت ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں آنے والا وقت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا ہے ۔