جاتلاں‘ تھانہ علی بیگ کی حدود میں ڈکیتی ‘ ڈاکواسلحہ کی نوک پر گھر میں گھس کر طلائی زیورات ، نقدی و دیگرسامان لیکر فرار ہو گئے

پیر 23 اپریل 2018 19:27

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) پولیس تھانہ علی بیگ کی حدود میں ڈکیتی کی وردات نقاب پوش ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر گھر میں گھس کر طلائی زیورات ، نقدی و دیگرسامان لیکر فرار ہو گے ، پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ آئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، ڈکیتی کی وردات پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ علی بیگ کی حدود میں رات کی تاریکی میں 5نا معلوم نقاب پوش ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر موضع چھنی ملکانی سلمی کوثرزوجہ خلیل احمد کے گھر میں داخل ہو کر خواتین سے طلائی زیورات اور نقدی موبائل فون و دیگر سامان لیکر فرار ہو گے ڈکیتی کی وردات پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے نا معلوم ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :