Live Updates

ہٹیاں بالا آمدپر خواجہ فاروق احمد اور دیگر قائدین کا بھرپور استقبال کیا جائے گا‘ ذیشان حیدر و دیگر

پیر 23 اپریل 2018 19:27

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) 25اپریل کو ہٹیاں بالا آمدپر خواجہ فاروق احمد اور دیگر قائدین کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ مرکزی دفترکا افتتاح اور رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء وسابق امیدوار اسمبلی سیدذیشان حیدر، راجہ آصف لطیف، لیاقت علی اعوان، عبدالشکور رئیسانی، ظہور نقوی اور دیگر نے چناری، گوجر بانڈی ، چک ہامہ سمیت متعدد مقامات پر رابطہ سازی مہم کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف ضلع ہٹیاں بالا میں مضبوط قوت بن چکی ہے۔ تمام کارکنان بلا امتیاز اس تقریب میں شریک ہو کر ملی بیداری کا ثبوت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا بلا شبہ بیرسٹر سلطان دنیا جہان مقدمہ کشمیرلرنے والے کشمیری قوم کے عظیم سپوت ہیں اور پوری قوم بیرسٹر سلطان محمود کی کال پر لبیک کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تما م شرکاء نے اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ 25مارچ کو قافلوں کی صورت میں تمام نوجوان ، بزرگ ، مرد و خواتین پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا استقبال کرنے کیلئے بھرپور انداز میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے اس عمل میں نوجوان نسل کی بامعنی شمولیت لازمی ہے۔ وقت کا تقاضہ ہیکہ نوجوان مردوزن اٹھ کھڑے ہوں اور تبدیلی کے اس کارواں کو فرنٹ سے لیڈ کریں۔ ذیشان حیدر نے مذید کہا کہ تحریک انصاف اس ملک کے ہر ایک با شعور شہری کی آخری امید ہے۔ اس ملک کا سارا نظام پرانا، کرپٹ اور فرسودہ ہو چکا ہے۔ ایک نئے نظام کو لانے کیلئے قوم کا اتحاد ا اتفاق درکار ہے۔پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور پاکستان کے نوجوان ہی عالمی سطح پر پاکستان کی کھوئی ہوئی عزت واپس لا سکتے ہیں۔ نوجوان بڑھ چڑھ کر آمدہ انتخابات میں حصہ لیں الیکشن لڑیں، عہدوں پر آئیں اور اس ملک کو اپنے ہاتھوں سے سنواریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات