مظفر آباد‘ نواحی علاقے میں سانپ کے کاٹنے سے خاتون دم توڑ گئی

پیر اپریل 19:27

مظفرآبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) زیر یلے سانپ کا کاٹنے سے خاتون دم توڑ گئی ۔تفیصلات کے مطابق دو روز قبل نواحی علاقے کومی بٹھو کی رہائشی خاتون کو زیریلے سانپ نے ڈس لیا تھا جسے فوری طور پر ایم ایچ مظفرآبا دلایا گیا جہاں زیرعلاج رہی مگر جا نبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی ۔