وزیراعظم آزادکشمیر کے حلقہ جہلم ویلی کے متعدد دیہات کی موبائل سروس کٹ گئی‘ عوام پریشان

پیر 23 اپریل 2018 19:27

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے حلقہ جہلم ویلی کے متعدد دیہاتوں کی موبائل سروس کٹ گئی ،شہری وپردیسی ذہنی کرب کاشکار ، شہری 4دن سے اپنے پیاروں سے رابطہ نہ کرسکے ، حکومت مواصلاتی کمپنیوں کی من مانیوں کانوٹس لے بصورت دیگر شاہراہ سرینگر جام کرکے احتجاج کرینگے ، عوامی حلقوں کااحتجاج ضلع جہلم ویلی کے درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں افراد متاثر،مواصلاتی سسٹم کی خرابی پر حکومت اور تمام کمپنیوں کیخلاف تحریک چلا نے پر غور ، تفصیلا تکے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے حلقہ انتخاب کے علاقہ جات گجر بانڈی ، میر ابکوٹ ، پاہل ، کچڑ پیڑا، دھنی ، بیلہ ، لانی شاٹھ لڑی ، گانی تنگ ، ریوند ، کھوڑیاں، جبڑ بند سمیت متعدد دیہاتوں میں گزشتہ تین دن سے تمام موبائل کمپنیوں کی سروس مکمل بند ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے عوام علاقہ پتھر کے دور میں دھکیل دیئے گئے ہیں۔عوامی حلقے سراپااحتجاج، عوام علاقے نے مطالبہ کیاہے کہ ان کے عزیزواقارب اندرون وبیرون ممالک سلسلہ روزگار ہیں جن سے ہمہ وقت رابطہ کا واحد ذریعہ ٹیلی فون ہے جو تین دن سے مسلسل بند ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ تمام موبائل کمپنیوں کی من مانیوں کانوٹس لیتے ہوئے پابند کیاجائے کہ وہ معیاری سروس کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ عوام ذہینی کرب سے نکل سکیں۔بصورت دیگر عوام علاقہ تمام موبائل کمپنیوں کیخلاف شدید احتجاج کرینگے جس کی تمام ترزمہ داری حکومت آّزادکشمیر اور موبائل کمپنیوں پر ہوگی ۔