وزیر تعلیم کے حلقہ کے عوام سفری سہولیات سے محروم ،رنجاٹہ لنک روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی

پیر 23 اپریل 2018 19:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر تعلیم آزاد کشمیر کے حلقہ کے عوام سفری سہولیات سے محروم ،رنجاٹہ لنک روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ،سڑک پر گاڑیوں کا چلنا دشوار ہو گیا ،سیاحتی مقام پیرچناسی کو ملانے والی سڑک کی تعمیر نو کے لئے حکومت اقدامات نہ کر سکی ،ٹرانسپورٹر اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ،وزیر تعلیم نے رنجاٹہ اور گردونواح کے علاقوں سے منہ پھیر لیا ،تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سٹی کے علاقہ رنجاٹہ کی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے سڑک پر گھڑے بن چکے ہیں جن میں پانی بھرا رہتا ہے سڑک پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے رنجاٹہ روڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو آئے روز مرمت کروانا پڑتا ہے جس سے ٹرانسپورٹروں کامالی نقصان ہو رہا ہے جبکہ روڈ پر سفر کرنے والے مسافر وں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ارباب اختیار نے رنجاٹہ روڈ کی تعمیر نو کے وعدوں کو بھلا دیا ہے رنجاٹہ روڈ جو سیاحتی مقام پیرچناسی کے ساتھ ملتی ہے پر ٹریفک کا رش رہتا ہے وزیر تعلیم آزاد کشمیر نے الیکشن جیتنے کے بعد علاقہ کا رخ نہیں کیا رنجاٹہ کے عوام نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ رنجاٹہ روڈ کی تعمیر نو کی جائے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔