بزرگ خاتون کی عمران خان سےملنےکی خواہش،والہانہ محبت کا اظہار

عمران خان میرا بیٹا ہے،عمران خان کی آواز سن کرٹی وی کےپاس بھاگی آتی ہوں،عمران خان سےملنےکودل کرتا ہے،نوازشریف اورسعدرفیق کوٹی وی پردیکھ کردل کرتا ہےٹی وی توڑدوں۔این اے125میں سپورٹربزرگ خاتون کی گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر اپریل 18:51

بزرگ خاتون کی عمران خان سےملنےکی خواہش،والہانہ محبت کا اظہار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ میں عمررسیدہ خاتون نے عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرا بیٹا ہے،،عمران خان کی آواز سن کرٹی وی کے پاس بھاگی آتی ہوں،،عمران خان سے ملنے کودل کرتا ہے،،نوازشریف اور سعد رفیق کوٹی وی پردیکھ کردل کرتا ہے ٹی وی توڑ دوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حلقہ این اے 125میں نجی ٹی وی کے اینکرمنصورعلی خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 125میں صرف سڑکیں اور گلیاں بنائی ہیں اس کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلی بار بھی عمران خان کوووٹ دیا تھا۔۔نوازشریف کے بارے ٹی وی میں بتاتے ہیں کہ چور لٹیرا ہے۔ مہنگائی بہت کردی ہے۔میری عمر 75سال ہے۔بزرگ خاتون نے کہاکہ عمران خان بہت اچھی باتیں کرتا ہے۔جب عمران خان کی آواز آتی ہے میں ٹی وی کے پاس بھاگی چلی آتی ہوں۔۔میرا دل کرتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ملوں۔۔عمران خان میرا بیٹا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سعد رفیق ٹی وی میں آتا ہے تودل کرتا ہے کہ ٹی وی توڑ دوں جب نوازشریف آتا ہے اسوقت بھی میرا دل کرتا ہے ٹی وی توڑ دوں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں