آر سی بی انتظامیہ کی عدم دلچسپی،گوالمنڈی پارک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

پیر اپریل 19:30

راولپنڈی23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے گوالمنڈی میں کینٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تعمیر کیا گیا عوامی پارک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ آر سی بی حکام کی عدم دلچسپی اور متعلہ شعبہ کی لاپروہی سے پارک کے گردونواح میں تجاوزات مافیا نے اپنا قبضہ جما لیا ہے جس کی وجہ علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گوالمنڈی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تین سال قبل کینٹ بورڈ اننتظامیہ کی جانب سے پارک میں بچوں کی تفریحی کے لئے جھولے لگائے گئے تھے جبکہ بوڑھے افراد کی چہل ٴْقدمی کے لئے واکنگ ٹریک بھی بنائے گئے مگر پارک کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی جس سے پارک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گڑھے پر جانے کی وجہ سے بارشوں کا پانی کھڑا رہتا ہے۔مکینوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے لاکھوں روپے خرچ کر کے پارک میں بچوں کے لئے جھولے لگائے تھے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔گوالمنڈی کے مکینوں نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارک میں عوام کی سہولت کے لئے نہ صرف گندگی کا خاتمہ کیا جائے بلکہ مرمت اور تزئین وآرائش بھی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :