مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کاسربراہی اجلاس 27اپریل کو طلب کر لیا

پیر 23 اپریل 2018 19:32

مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کاسربراہی اجلاس 27اپریل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اورجمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کاسربراہی اجلاس 27اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور بین الاقوامی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غور اور مجلس عمل کے رابطہ عوام مہم کے حوالے سے فیصلے کیئے جائیں گے ۔