ڈیرہ مراد جمالی، پولیس تھانہ صدرکی حدود میں ڈاکو نے اسلحے کی زور پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر لے گئے

پیر 23 اپریل 2018 19:32

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پولیس تھانہ صدرکے حدود میں ڈاکو راج زہری ڈپ کے قریب ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر خادم حسین نامی شخص سے سی ڈی موٹرسائکل 2018ماڈل چھ لاکھ نقدی موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے تفصیلات کیمطابق پولیس تھانہ صدرکے حدود میں ایک ہفتہ کے دوران پانچ ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں جن میں اٹھارہ لاکھ روپئے دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پرچھینے گئے ایک شخص ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی مسافرکوچ سے لاکھوں روپے نقدی زیورات چھینے گئے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے وارداتوں سے عوام تاجربرادری سخت پریشان والدین میں تشویش کی لہردوڑگئی بچوں کو سکول جانے سے روک دیا ۔